the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
امریکہ میں ایک عمررسیدہ خاتون نے ٹیسٹ ٹیوب بے بی (آئی وی ایف) تکنیک کے ذریعے اپنے ہی نواسے کو جنم دیا ہے کیونکہ ان کی بیٹی طبی نقائص کی بنا پر بچے کو جنم دینے سے قاصر تھی۔ نواسے کو جنم دینے والی خاتون کی بیٹی 14 برس میں بعض طبی امراض کا شکار تھی جس کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں کبھی ماں نہ بننے کے افسوسناک فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا۔ ڈاکٹروں کی جانب سے واضح طور پر یہ بتائے 
جانے کے بعد خاتون نے بیٹی کے لیے اولاد کو جنم دینے کا کہا جس پر وہ حیران ہوگئی۔ خاتون کی بیٹی کے بیضہ دان (اووری) میں جب رسولی دیکھی گئی تو اسے اپنی ماں کا وعدہ یاد آگیا، اس نے رسولی سے متاثرہ بیضہ دانی نکالنے سے قبل اپنے بیضہ (انڈہ) نکلوا کر اسے



انتہائی سرد ماحول میں محفوظ کرایا اور آپریشن کے بعد بیضہ دانی نکلوا دی۔ اس کے بعد لڑکی نے اپنے شوہر سے مشورہ کر کے اسے اعتماد میں لیا اور اس کے بعد اپنی والدہ کو اس بارے میں آگاہ کیا۔ اس سے قبل بچے کو جنم دینے والی کسی تیسری خاتون پر غور بھی کیا گیا لیکن یہ ایک انتہائی مہنگا اور قانونی طور پر پیچیدہ عمل تھا لیکن لڑکی کی والدہ اس عمل کے لیے تیار ہوگئی۔ ڈاکٹروں نے لڑکی اور اس کے شوہر کے بیضوں کو مصنوعی طور پر ٹیسٹ ٹیوب میں ملایا اور بارآور ہونے پر اسے لڑکی کی ماں کے رحم میں داخل کردیا جس سے وہ حاملہ ہوگئیں جس کے بعد خاتون نے اپنی بیٹی کے بیٹے کو جنم دیا۔ واضح رہے کہ اس طرح سے کسی دوسرے کے بچے کو جنم دینے والی خاتون کو سروگیٹ مدر بھی کہا جاتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
فلم و تفریح میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.